مشرقی شام پر صیہونیوں کا فضائی حملہ

اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے شام کے دیر الزور شہر اور بوکمال پر حملہ کیا۔

ولایت پورٹل:شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ساناکی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے مقامی وقت کے مطابق بدھ کی صبح  شام کے شہر دیر الزور اور بوکمال کے علاقے کو نشانہ بنایا، شام کے ایک فوجی ذرائع نے سانا کو بتایا کہ بدھ منگل اور بدھ کی درمیان رات کے ایک بجکر دس منٹ پر صہیونی دشمن نے دیر الزور شہر اور بوکمال خطے پر فضائی حملہ کیا  جس کے نتائج زیر تفتیش ہیں۔
شامی حکومت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ "شام میں دہشت گردوں کے خلاف جنگ کے سالوں کے دوران  ہمارے فضائی دفاعی نظام کو صہیونی حکومت کی طرف سے بار بار حملوں کا نشانہ بنایا گیایہاں تک کہ  اسرائیلی دشمن دہشت گرد تنظیموں خصوصا داعش دہشت گرد گروہ کی مدد کرنے کے لیے براہ راست ملوث سامنے آتا رہا ہے۔




0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین