Code : 1541 14 Hit

صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں فلسطینی امدادی کارکن شہید

غاصب صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں زخمی ہونے والا 36سالہ فلسطینی امدادی کارکن شہید ہوگیا ہے۔

ولایت پورٹل:اناتولین نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں زخمی ہونے والا 36سالہ فلسطینی امدادی کارکن محمد صبحی الجدیلی کل غزہ پٹی کے شمال میں شہید ہوگیا   جوپچھلے مہینے وطن واپسی کے عظیم مارچ میں زخمیوں کی مدد کرتے ہوئے غاصب صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں زخمی ہوگیا تھا،صیہونیوں نے اس جوان کے سر میں گولی ماری تھی جس کی وجہ سے اس کا سر پھٹ گیا تھا اور یہ ایک مہینہ زندگی اور موت کی جنگ لڑتے لڑتے آخر کار کل اپنے شہید ساتھیوں سے جا ملا۔


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम