Code : 2362 49 Hit

پوری دنیا میں اسرائیلی سفارت خانے بند

اسرائیل میں اقتصادی بحران کے خلاف اعتراض کرتے ہوئے صہیونی سفارتکاروں کی ہڑتال کی وجہ سے سےکل پوری دنیا میں میں اسرائیلی سفارتخانے اور قونصل خانے بند رہے۔

ولایت پورٹل:اسرائیلی اخبار ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق کافی عرصے سے اسرائیلی سفارت کاروں کی تنخواہوں کو لے کر وزارت خزانہ اور سفارت کاروں کے درمیان جگڑا چل رہا تھا تھا جس وجہ سے کل پوری دنیا میں صہیونی سفارتخانے اور قونصل خانے بند رہے، سفارتکاروں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزارت خزانہ نے اپنے وعدوں پر عمل نہیں کیا بلکہ ہم سے ہزاروں ڈالر واپس لینے کا مطالبہ صبح کر رہے ہیں سفارت کاروں کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے 21 جون 2019 کو اسرائیلی وزارت خزانہ نے جو وعدے کیے تھے وہ پورے نہیں کیے ہیں لہذا ہم مجبور ہوکر سفارتخانوں کو بند کر رہے ہیں ،انہوں نے اپنے بیانیہ میں کہا ہے کہ  کسی بھی طریقے کی کونسل یاتی خدمات انجام نہیں دی جائیگی اور کسی کو بھی سفارتخانے یا قونصل خانے میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے، ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اس اقدام سے مقبوضہ فلسطین سے باہری ممالک ممالک میں سفر کرنے والے افراد بعد مشکل کا شکار ہوئے،ایک رپورٹ کے مطابق پچھلے بیس سالوں میں اسرائیل کے تمام وزارت خانوں کا بجٹ دگنا ہوا ہے لیکن وزارت خارجہ کے بجٹ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے بلکہ اس کا بجٹ مزید کم ہوا ہے یاد رہے اس وقت اسرائیل کے دنیا میں 69 سفارتخانے 23 کونسل خانے اور پانچ نمائندہ  وفود ہیں جن میں اقوام متحدہ میں صیہونی وفد  بھی شامل ہے۔


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम