Code : 1303 7 Hit

غزہ میں صیہونی فوج کی جارحیت؛ 3فلسطینی نوجوان شہید

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق1 فلسطینی سرحد کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں شہیدا ہوا جبکہ 2فضائی حملے کے نتیجے میں شہید ہوئے۔

ولایت پورٹل:غزہ کی وزارت صحت کے مطابق1 فلسطینی سرحد کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں جبکہ 2فضائی حملے کے نتیجے میں شہید ہوئے،اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ یہ فضائی حملہ سرحد پر ہونے والی فائرنگ کے ردِ عمل میں کیا گیا تھا جس میں اس کے 2 فوجی زخمی ہوگئے تھے،غزہ کی وزارت صحت کے مطابق فضائی حملوں کے نتیجے میں جاں بحق والوں میں 33 سالہ عبداللہ اور 29 سالہ الا الببلی شامل ہیں جبکہ 19 سالہ رید ابو تیر سرحد پر فائرنگ کے نتیجے میں زندگی کی بازی ہار گیا،اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ انہوں نے سرحد پر اپنی فوج کو نشانہ بنائے جانے پر غزہ کی حکمراں جماعت حماس کی ایک بیس کو نشانہ بنایا،ان کا مزید کہنا تھا کہ سرحد کے ساتھ تازہ حملوں کے نتیجے میں ’ایک فوجی زیادہ زخمی جبکہ دوسرا فوجی معمولی زخمی ہوا، فوجی ترجمان کے مطابق جمعے کو ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں 5 ہزار 200 فلسطینیوں نے شرکت کی،اس صورتحال پر حماس کی جانب سے فلسطینیوں کی وابستگی کے حوالے سے کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا البتہ انہوں نے ’اسرائیلی جارحیت‘ کو جواب دینے کے عزم کا اظہار ضرور کیا،خیال رہے کہ فلسطین سرحد کے ساتھ ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں گزشتہ ایک برس سے شرکت کررہے ہیں،مظاہروں میں شریک افراد کا مطالبہ ہے کہ غزہ کی پٹی کا محاصرہ ختم کیا جائے اور انہیں اس سرزمین پر جانے کی اجازت دی جائے جہاں سے ان کے آباؤ اجداد کو اسرائیل کے قیام کے بعد ببے دخل کردیاگیا تھا،مارچ 2018 میں شروع ہونے والے ان مظاہروں کے نتیجے میں اب تک 268 فلسطینی جاں بحق ہوچکے ہیں جس میں زیادہ تر ہلاکتیں سرحد کے نزدیک ہوئیں۔
تسنیم


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम