مسجد الاقصی میں صیہونی جارحیتوں نے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا ہے: اردن

اردن کی وزارت خارجہ نے مسجد اقصی میں صیہونی جارحیت خاص طور پر صیہونی پارلیمنٹ ممبر کےاس مقدس مقام پر غیرقانونی طور پر داخل ہونے کی مذمت کی ہے ۔

ولایت پورٹل:اردن کی ویب سائٹ عمون کی رپورٹ کے مطابق مسجد اقصیٰ میں صیہونی پارلیمنٹ ممبر کے غیر قانونی داخلے اور اس مقدس مقام  کے اندر صیہونی انتہا پسندانہ طرز عمل پر صیہونی حکام کی لاپرواہی کو لے کر اردن کی وزارت خارجہ نے اس بے حرمتی کی مذمت میں بیانیہ جاری کیا ہے،اردن کی وزارت خارجہ کے ترجمان ضیف‌الله الفایز نے اس بات پر زور دیا  ہے کہ صہیونی حکومت کی مسلسل خلاف ورزیوں سے پوری دنیا کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں،انہوں نے جارحیت کے تسلسل کے نتائج کے بارے میں انتباہ دیتے ہوئے  کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے کشیدگی میں اضافہ ہوگا،اردن کے مذکورہ  عہدیدار نے قدس کی  موجودہ اور تاریخی صورتحال میں جارحیت اور بے حرمتی کے خاتمے کا مطالبہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ پوری مسجد مسلمانوں کی عبادت گاہ ہے۔



0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین