جنرل سلیمانی کے قتل میں اسرائیل نے مجھے استعمال کیا: ٹرمپ

جنرل قاسم سلیمانی کے قتل پر مبنی دہشتگردانہ سازش صیہونی حکومت کے ساتھ ٹرمپ کے تعاون کی آخری  حدمعلوم ہوتی تھی لیکن بظاہر اس نے تل ابیب اور واشنگٹن حکام کے درمیان تناؤ کو جنم دیا۔

ولایت پورٹل:اکسیوس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کے کچھ سینئر عہدیداروں نے انکشاف کیا ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو صیہونی حکومت اور خود نیتن یاہو سے  جنرل قاسم سلیمانی کے قتل میں زیادہ فعال کردار ادا کرنے کی توقع تھی، سابق امریکی حکومتی عہدیداروں کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کو اس واقعے کے بعد احساس ہوا کہ بنجمن نیتن یاہو ایران سے لڑنے کے لیے ان کاآخری امریکی فوجی چاہتے ہیں۔
 امریکی انتظامیہ کے ایک سابق عہدہ دار نے کہا کہ ٹرمپ نے خود مجھے بتایا کہ اسرائیل نے صحیح نہیں کیا، امریکی  عہدہ دار کا کہنا ہے،ٹرمپ نے یہ ریمارکس اس انٹرویو میں کہے جو انہوں نے جولائی میں کتاب 'ٹرمپ پیس' کے لیے دیاتھا، ٹرمپ نے انٹرویو میں کہا کہ میں اس بارے میں زیادہ تفصیل میں نہیں جا سکتا لیکن میں اس سے اسرائیل کے تعلق سے بہت مایوس ہوا۔
 ٹرمپ، جنہوں نے محسوس کیا کہ اس حملے میں ان کے ساتھ بدسلوکی ہوئی ہے، نے کہاکہ لوگوں کو مناسب وقت پر آگاہ کر دیا جائے گا، ایک سینئر صہیونی عہدہ دار نے اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے اس آپریشن میں زیادہ فعال کردار ادا کرنے کی پیشکش کی تھی لیکن امریکہ نے  خود ایسا کرنے پر اصرار کیا تھا۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین