اسرائیل ہر جھنڈی دکھائے سفارتخانہ کھول لے:ترکی

اسرائیل اور ترکی کے تعلقات ڈرامائی تبدیلی کی راہ پر گامزن ہوسکتے ہیں۔

ولایت پورٹل:آئی ایس این اے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل اور  ترکی کے  درمیان تعلقات ڈرامائی تبدیلی کی راہ پر گامزن ہوسکتے ہیں، ترک صدر کے مشیر نے دو طرفہ مذاکرات اور مارچ تک دونوں فریقوں کے مابین سفارتی تعلقات کی بحالی کے امکان کی تصدیق کردی ہے،رپورٹ کے مطابق ترکی کے صدر کے امور خارجہ کے مشیر مسعود جاشین نے اسرائیل کے ساتھ جاری مذاکرات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر اسرائیل ایک قدم آگے بڑھتا ہے تو ہم دو قدم آگے بڑھائیں گے،انھوں نے مزید کہا کہ اگر ہمیں گرین لائٹ نظر آتی ہے تو  ترکی سفارت خانہ دوبارہ کھول دے گا اور اپنے سفیروں کو لوٹائے گا، ہوسکتا ہے کہ ہم مارچ میں مکمل سفارتی تعلقات دوبارہ قائم کرسکیں ۔
یادرہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا فیصلہ دونوں فریقوں کے درمیان تعلقات کو توڑنے کا بہانہ بنا۔
جاشین نے اعتراف کیا کہ جو بائیڈن کےبطور صدر منتخب ہونے سے ترکی اور اسرائیل کے تعلقات کی بحالی کی کوششوں کو تقویت ملے گی،بائیڈن کے ساتھ نئے تناظر میں بہت کچھ بدل جائے گا۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین