Code : 1877 89 Hit

اسرائیل کو فلسطینیوں کے گھر تباہ کرنے کی مزید اجازت نہیں دینی چاہیے:سید حسن نصر اللہ

سید حسن نصر اللہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ سکیورٹی معاہدہ کی معطلی بھی ہونی چاہئیے اور اسرائیل کو فلسطینیوں کے گھر تباہ کرنے کی مزید اجازت نہیں دینی چاہیے ۔

ولایت پورٹل:حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے جہاد سازندگی ادارے کی اکتیسویں سالگرہ کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ادارے نے لبنانی عوام کیلئے بہترین خدمات انجام دی ہیں،سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے مسلط کردہ 33 روزہ جنگ سے ہونے والی تباہی و بربادی کے بعد جسے اسرائیل سیاسی طور پر استعمال کرنا چاہتا تھا جہاد سازندگی نے فوری طور پر گھروں کی تعمیر کو شروع کیا اور 5 سال کے دوران تمام گھر تعمیر کئے،سید حسن نصر اللہ نے فلسطینی صدر محمود عباس کی طرف سے اسرائیل کے ساتھ معاہدوں کی معطلی کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ سکیورٹی معاہدہ کی معطلی بھی ہونی چاہئیے اور اسرائیل کو فلسطینیوں کے گھر تباہ کرنے کی مزید اجازت نہیں دینی چاہیے ،حزب اللہ کے سربراہ نے کہا کہ بعض لوگ تصور کرتے ہیں کہ  لبنان پر حزب اللہ کی حکمرانی ہے جبکہ ایسا نہیں ہے بلکہ حزب اللہ لبنان کی مختلف سیاسی جماعتوں میں سے ایک جماعت ہے جس کی اصلی ذمہ داری لبنانی فوج ، عوام اور حکومت کے ہمراہ لبنانی سرزمین کی اسرائیلی حملوں کے مقابلے میں حفاظت کرنا اور اسرائیلی جارحیت کو روکنا ہے۔
سحر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम