Code : 4015 17 Hit

صیہونیوں کی تاریخ جارحیت سے بھری پڑی ہے:لبنانی وزیر خارجہ

لبنان کے وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ خطے میں صہیونی حکومت کی تاریخ جارحیت سے بھری ہوئی ہے ، کہاکہ لبنان کسی بھی جارحیت کے خلاف اپنے ملک کا دفاع کرے گا۔

ولایت پورٹل:العہدنیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے وزیر خارجہ ناصیف حتی نے صیہونی حکومت اور اس کی جارحیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ خطے میں اسرائیل کی تاریخ جارحیت اور دشمنی سے بھری ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ  ظاہر ہے کہ لبنان کسی بھی ممکنہ جارحیت کے خلاف اپنے ملک کا دفاع کرے گا، لبنانی عہدیدار نے ایک بار پھر اپنے ملک میں اقوام متحدہ کی امن فوج (UNIFEL) کے مشن کو تبدیل کرنے کے معاملے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا:"UNIFEL کے فوجیوں کی تعداد یا ان افواج کے مشن میں کوئی تبدیلی نہیں ہونی چاہئے۔
لبنانی وزیر خارجہ نے پہلے بھی کہا تھا: "جنوبی لبنان میں یونیفیل افواج کے مشن پر غور کرنے کے لئے کوششیں ہو رہی ہیں ، اور ہم اپنے موقف پر زور دیتے ہیں کہ ہم ان افواج کے مشن میں کسی تبدیلی کی مخالفت کرتے ہیں،واضح رہے کہ جنوبی لبنان میں UNIFIL کے مشن میں توسیع ہونے تک قریب ایک ماہ باقی ہے تاہم واشنگٹن نے اس مشن کو تبدیل کرتے ہوئے لبنان میں مزاحمتی تحریک  کا مقابلہ کرنے کے لئے اس فوج  کو استعمال کرنے کی ہر ممکن کوشش کی ہے۔
 اس لیے کہ امریکہ کو لبنانی کی مزاحمتی کی جانب سے اسرائیل پر حملہ کیے جانے کا خطرہ ہے اسی لیے وہ کوشش کر رہا ہے کہ اس فوج کو استعمال کرے کیونکہ صیہونی حزب اللہ کے نام سے کانپتے ہیں اور اس تنظیم کا خوف طاری ہے اور صیہونی فوجی اپنے عہدہ داروں سے زیادہ حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ پر اعتماد کرتے ہیں اس لیے کہ انھیں معلوم ہے کہ سید جو کہتے ہیں اس پر عمل کرتے ہیں۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین