Code : 2329 74 Hit

ایران اور سعودی عرب کی نزاع کا سب سے بڑا فائدہ اسرائیل اٹھا رہا ہے: پاکستانی وزیر اعظم

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان تعلقات کی بحالی پر تأکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم مسلسل اس کوشش میں مصروف ہیں کہ ایران اور سعودی عرب کے تعلقات بحال ہوجائیں چونکہ ان دو مسلم ممالک کے درمیان نزاع کا دشمن پورا فائدہ اٹھا رہا ہے۔

ولایت پورٹل: رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان تعلقات کی بحالی پر تأکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم مسلسل اس کوشش میں مصروف ہیں کہ ایران اور سعودی عرب کے تعلقات بحال ہوجائیں چونکہ ان دو مسلم ممالک کے درمیان نزاع کا دشمن پورا فائدہ اٹھا رہا ہے۔
پاکستانی وزیر اعظم نے ایران و سعودی کے درمیان رسہ کشی کا سارا فائدہ اسرائیل کے لئے بتاتے ہوئے کہا کہ: صہیونی غاصب ہمیشہ مسلمانوں کو آپس میں لڑوا کر خطے میں اپنی بقا کو یقینی بنانے کی کوشش میں مصروف ہے جبکہ مجھے امید ہے کہ ایک نہ ایک دن سعودی عرب اور ایران آپس میں مل جائیں گے اور اس وقت اسرائیل کے لئے خطے میں سر چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔
پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمیشہ سے ہمارا موقف صہیونی حکومت کی غاصبانہ پالیسیوں کے خلاف رہا ہے اور ہم آئندہ بھی اپنے موقف سے ایک قدم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
یاد رہے کہ عمران خان نے ایران و سعودی عرب کے تعلقات کی بحالی کے لئے گذشتہ دنوں تہران اور ریاض کا دورہ بھی کیا تھا تاہم ابھی تک اس دورے اور عمران خان کی کاوشوں کا کوئی نتیجہ سامنے نہیں آیا ہے۔
 



0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम