Code : 1713 46 Hit

اسرائیل ایران کی جاسوسی میں جٹا ہوا ہے:کویتی اخبار

کویت کے اخبار لکھا ہے کہ صہیونی ریاست مسلسل ایران کی فضائی، زمینی اور سمندری حدود کی جاسوسی کرنے میں جٹی ہوئی ہے۔

ولایت پورٹل:کویتی اخبار الجریدہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل ایران کے پڑوسی ممالک کے تعاون سے اپنے ڈرون طیاروں کے ذریعے ایران کی سرحدوں مخصوصا خلیج فارس میں ایران کی نقل و حرکت پر نظر رکھے ہوئے ہے اور مسلسل ان کی تصاویر لے رہا ہے،اخبار نے مزید بتایا کہ تل ابیب کے ڈرون خلیج فارس  میں مسلسل رفت و آمد کر رہے ہیں اور اسرائیل نے ان کے ذریعے ایران کی بحریہ کے بارے میں کچھ معلومات اکٹھا کر لی ہیں،کویتی اخبار نے یہ بھی لکھا ہے کہ اسرائیلی ڈرونز امریکہ اور بعض عرب ممالک کے بھرپور تعاون سے ایران کی جاسوسی پر مامور ہیں۔
خیبر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम