Code : 4367 4 Hit

اسرائیل مغربی پٹی پر قبضے کے اپنے منصوبے پر عمل پیرا ہے:صیہونی اخبار

ایک صہیونی اخبار نے اپنے اداریہ میں اطلاع دی ہے کہ صیہونی حکومت متحدہ عرب امارات اور بحرین کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے تحت مغربی کنارے پر قبضے کے منصوبے کو ختم کرنے پر راضی ہونے کے باوجود ، حقیقت میں اس منصوبے پر عمل پیرا ہے۔

ولایت پورٹل:صیہونی اخبار ہاریٹز اپنے ایک اداریہ میں متحدہ عرب امارات اور بحرین کے ساتھ ہونے والے معاہدے میں صیہونی حکومت کے الفاظ اور اقدامات کے مابین تضاد کا ذکر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ جبکہ صہیونی حکومت کو مغربی کنارے پر قبضے کے منصوبے پر عمل درآمد نہیں کرنا تھا  لیکن حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے۔
ہاریٹز نے اپنے اداریے کے شروع میں لکھا ہے جبکہ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو ایک سفارتی معاہدے پر دستخط کررہے ہیں جس میں قبضے کے منصوبے کو مبینہ طور پر میز سے ہٹا دیا گیا ہے لیکن حقیقت اس سے ذرامختلف ہے اور در حقیقت مغربی کنارے پر بتدریج اور مستقل قبضہ ہو رہا ہے۔
صیہونی اخبار نے پھر مغربی کنارے پر قبضہ کرنے کی صیہونی کوشش کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ نسیٹ کی دفاعی اور خارجہ امور کی کمیٹی نے جولائی اور اگست میں دو ملاقاتیں کیں جن میں  انہوں نے فلسطینیوں کے  زیر قبضہ علاقوں  کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ، اجلاس میں شریک افراد نے احتجاج کیا کہ مغربی کنارے کے  61٪ حصہ میں فلسطینی تعمیرات نے صہیونی بستیوں  کی تعمیرات کو روک دیا ہے جس سے صہیونی حکومت کی مزید پیشرفت کے امکانات ختم ہوجاتے ہیں لیکن حقیقت میں نسیٹ ممبروں کا یہ احتجاج مکمل طور پر غیر قانونی ہے۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین