Code : 1252 28 Hit

اسلامی ممالک کو سعودی عرب میں مسلمانوں کے قتل عام پر خاموش نہیں رہنا چاہیئے: آیت اللہ صافی گلپائیگانی

آیت اللہ صافی نے کہا کہ اگرچہ سعودی عرب کی سفاک، ظالم اور یزیدی حکومت کے ہاتھوں سعودی عرب کے شیعہ مسلمانوں کی شہادت ان کے لئے عظیم سعادت اور فخر کا باعث ہے لیکن عالمی برادری، انسانی حقوق کے عالمی اداروں اور انسانی حقوق کا دفاع کرنے والی تنظیموں کے لئے سعودی عرب کے بھیانک اور مجرمانہ جرائم پر خاموشی، ننگ و عار اور ذلت کا باعث ہے۔ انھوں نے کہا کہ اسلامی ممالک کو سعودی عرب کے بھیانک اور سنگین جرائم پر خاموش نہیں رہنا چاہیے بلکہ انھیں مظلوموں کی آواز پر مثبت جواب دینا چاہیے۔

ولایت پورٹل: رپورٹ کے مطابق قم المقدس میں دینی مرجع تقلید آیت اللہ العظمی صافی گلپائگانی نے سعودی عرب کی سفاک ، بے دین، یزیدی اور ظالم و جابر حکومت کے ہاتھوں کئی درجن شیعہ مسلمانوں کی شہادت پر تعزیت اور تسلیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی ممالک کو سعودی عرب میں مسلمانوں کے قتل عام پر خاموش نہیں رہنا چاہیے۔ آیت اللہ صافی نے کہا کہ اگرچہ سعودی عرب کی سفاک، ظالم اور یزیدی حکومت کے ہاتھوں سعودی عرب کے شیعہ مسلمانوں کی شہادت ان کے لئے عظیم سعادت اور فخر کا باعث ہے لیکن عالمی برادری، انسانی حقوق کے عالمی اداروں اور انسانی حقوق کا دفاع کرنے والی تنظیموں کے لئے سعودی عرب کے بھیانک اور مجرمانہ جرائم پر خاموشی، ننگ و عار اور ذلت کا باعث ہے۔ انھوں نے کہا کہ اسلامی ممالک کو سعودی عرب کے بھیانک اور سنگین جرائم پر خاموش نہیں رہنا چاہیے بلکہ انھیں مظلوموں کی آواز پر مثبت جواب دینا چاہیے۔
آیت اللہ صافی گلپائگانی نے کہا کہ دنیا میں کہیں بھی اگر مظلوموں پر ظلم و ستم ہورہا ہو تو ہماری اسلامی اور انسانی ذمہ داری ہے کہ ہم ان کی حمایت اور مدد کریں اور ہمیں ان پر ہونے والے مظالم کی مذمت کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کرنا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ میں سعودی عرب کے بےگناہ شیعہ مسلمانوں پر سعودی عرب کے ظلم و ستم کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی، تعزیت اور تسلیت کا اظہار کرتا ہوں۔


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम