Code : 1933 7 Hit

جموں و کشمیر کی بحرانی صورت حال پر اسلامی تعاون تنظیم کا اظہار تشویش

او آئی سی نے مسئلہ کشمیر کو سیاسی طریقے سے حل کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ولایت پورٹل:اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں اپیل کی گئی ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جاری کشمیر کے تنازعے کو بات چیت کے ذریعے نیز اقوام متحدہ  اور او آئی سی کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے،اسلامی تعاون تنظیم نے یہ بیان پاکستان کی درخواست پر اور کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے ہندوستانی اقدام کے بعد جاری کیا گیا ہے،او آئی سی کے بیان میں جموں و کشمیر کی بحرانی صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان اور ہندوستان کے درمیان اس متنازعہ علاقے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی بھی مذمت کی گئی ہے،پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ جموں و کشمیر کے عوام کی حمایت میں فوری اور ضروری اقدامات عمل میں لائے،قابل ذکر ہے کہ ہندوستان کے پارلیمنٹ نے کثرت رائے سے ایک بل پاس کیا ہے جس کی رو سے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کو حاصل خصوصی اختیارات ختم کر دیئے گئے ہیں۔
سحر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम