Code : 3546 15 Hit

آپ کی جمہوریت مظاہرین کو قتل کرنا ہے؟؛عراقی رکن پارلیمنٹ کا امریکہ سے سوال

ریاستہائے متحدہ میں مظاہرین کے قتل پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے عراقی رکن پارلیمنٹ نے امریکی خارجہ سکریٹری سے کہاکہ کیا آپ کی جمہوریت مظاہرین کا قتل عام ہے؟

ولایت پورٹل:بغداد الیوم کی رپورٹ کے مطابق عراقی پارلیمنٹ کے ممبر حسن سالم نے ریاستہائے متحدہ میں پرامن احتجاج کے خلاف کریک ڈاؤن پر ردعمل کا اظہار کیا۔
رپورٹ کے مطابق  انہوں نے کہا کہ ریاست منیسوٹا میں پرامن مظاہرین کے خلاف امریکی پولیس کی پُرتشدد کارروائیوں سے امریکیوں کے مبینہ انسانی حقوق کا انکشاف ہوا ہے۔
عراقی پارلیمنٹ کے ممبر نے کہا کہ اب ہمیں امریکہ کے خارجہ سکریٹری سے پوچھنا ہے کہ انسانی حقوق کہاں ہیں؟ کیا امریکی جمہوریت کا مطلب مظاہرین کا قتل عام ہے؟
حسن سالم نے عالمی برادری اور بین الاقوامی تنظیموں سے بھی مظاہرین کے خلاف امریکی پولیس  کےجرائم کو روکنے کے لئے سنجیدہ اقدام اٹھانے کا مطالبہ کیا۔
یادرہے کہ امریکی ریاست منیسوٹا کےمینیپولیس شہر میں امریکی عہدیداروں کے ذریعہ نسل پرستی کے خلاف مظاہرے ہورہے ہیں جہاں امریکی پولیس مظاہرین کو کچلنے کے لئے پرتشدد ذرائع استعمال کررہی ہے۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین