Code : 2427 36 Hit

عراقی سکیورٹی فورسز کومظاہرین پر گولی نہ چلانے کا سخت آڈر

عراق کے دارالحکومت بغداد کے آپریشنل کمانڈر نے اعلان کیا ہے کہ سکیورٹی فورسز کو سخت حکم دیا گیا ہے کہ وہ کسی بھی صورت میں مظاہرین پر گولی نہ چلائیں۔

ولایت پورٹل:السومریہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بغداد کے آپریشنل کمانڈرقیس المہداوی نے جمعرات کے دن اعلان کیا تھا کہ ہم نے عراقی سکیورٹی فورسز کو حکم دیا ہے کہ وہ مظاہرین پر کسی بھی صورت میں گولی نہ چلائیں یہاں تک مظاہرے کو روکنے کے لیے ہوائی فائر کرنے کی بھی اجازت نہیں دی گئی ہے ، رپورٹ میں  بعض مظاہرین کی  وزارت قانون کی بلڈنگ میں گھسنے کی کوشش کے سلسلہ میں آیا ہے کہ  کہ مظاہرین کے درمیان فوجی لباس میں کچھ شرپسند عناصر نے وزارت قانون کی بلڈنگ میں گھسنے کی کوشش کی،المہداوی نے مظاہرین سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی صورت میں حکومتی عمارتوں کے قریب نہ جائیں نیز عمومی املاک کو نقصان پہنچانے کی بھی کوشش نہ کریں، انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے گولی نہ چلانے کا آرڈر دے رکھا ہے اس کے باوجود اگر کسی نے خلاف ورزی کی ہے تو ہم نے اس کو گرفتار کیا ہے ،آپریشنل کمانڈر نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر جو بغداد کے السنک علاقے میں قتل عام کی خبریں نشر کی جا رہی ہیں وہ سراسر جھوٹ ہیں اور ہم اسکی تردید کرتے ہیں ، ادھر عراقی وزیراعظم عادل عبدالمہدی کے فوجی ترجمان اور عراق  مسلح افواج کے کمانڈر انچیف عبدالکریم خلف نے کہا کہ بصرہ  میں شرپسند عناصر نے اسلحے کے ساتھ عام شہریوں اور سکیورٹی فورسز پر حملہ کیا ، موازین نیوز ایجنسی نے بعض ذرائع ابلاغ کا حوالہ دیتے ہوئے  لکھا ہے کہ آج بصرے میں کم سے کم تین مظاہرین ہلاک اور دسیوں زخمی ہوئے ہیں ۔

0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम