Code : 1890 17 Hit

عراقی سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں دہشگردوں کا خطرناک منصوبہ ناکام

عراقی سکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ انھوں نے تکفیری دہشت گردوں کا خوفناک منصوبہ ناکام بنادیا ہے۔

ولایت پورٹل:عراقی سکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ تکفیری دہشت گردوں نے دارالحکومت بغداد سمیت مختلف شہروں میں خودکش حملوں اور بم دھماکوں کی منصوبہ بندی کرچکے تھے،عراقی خفیہ ایجنسی سے تعلق رکھنے والے اہلکار «علی البصری» کا کہنا ہے کہ تکفیری دہشت گردوں نے بغداد اور کردستان کے مختلف علاقوں میں خوفناک بم دھماکوں کی منصوبہ بندی کرچکے تھے،انہوں نے کہا کہ خفیہ اطلاعات کے بنا پر تکفیری دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کئے گئے، جس میں متعدد ٹھکانے تبا ہوئے،انہوں نے مزیدکہا سکیورٹی فورسز کی کاروائی میں صوبہ نینوا سے 160، بغداد سے 40 اور بصرہ سے 4 خطرناک دہشت گردوں کو خودکش جیکٹوں اور دھماکہ خیز مواد سمیت گرفتار کیا گیا۔
تسنیم


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम