عراقی سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں داعش کے 2 اہم دہشتگرد گرفتار

عراقی فورسز نے عراق کے صوبہ الانبار کے شہر فلوجہ کے مشرق میں واقع الکرمہ ضلع کے جازیرہ نامی علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران داعش کے دو رہنماؤں کو گرفتار کیا۔

ولایت پورٹل:السومریہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق  عراقی سکیورٹی ذرائع نے مغربی عراق میں داعش کے دو رہنماؤں کی گرفتاری کی اطلاع دی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے عراق کے صوبہ الانبار کے فلوجہ کے مشرق میں الکرما ضلع کے جزیرہ علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران داعش کے دو رہنماؤں کو گرفتار کیا ، دونوں تکفیریوں نے بغیر کسی مزاحمت کے ہتھیار ڈال دیے، عراقی سکیورٹی ذرائع نے زور دے کر کہاکہ درست معلومات کے زریعہ ان کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے بعد انہیں گرفتار کیا گیا۔
واضح رہے کہ الحشد الشعبی نے 550 بے گھر خاندانوں کو داعش سے آزاد علاقوں میں واپس جانے کا اعلان کیا ،صوبہ دیالی میں الحشد الشعبی کے ترجمان صادق الحسینی نے کہا کہ بے گھر افراد کو ان کے گھر تک پہنچانا ہماری ترجیحات میں شامل ہے، دریں اثنا عراقی وزارت امیگریشن نے 30000 سے زائد عراقی پناہ گزینوں کی نینوا صوبے میں واقع اپنے سابقہ رہائشی علاقوں میں واپسی کا اعلان کیا ہے، عراقی وزارت نے اعلان کیا کہ مہاجرین رضاکارانہ طور پر اپنے پناہ گزین کیمپوں کو صوبہ نینوامیں اپنے گھروں کے لئے چھوڑ چکے ہیں جبکہ 694 خاندانوں پر مشتمل بے گھر افراد کا ایک نیا گروپ کیمپوں سے صوبہ نینوا میں اپنے رہائشی علاقوں میں واپس آیا۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین