Code : 2897 13 Hit

عراقی صدر کی اطالوی اور واٹیکن کے عہدیداروں کے ساتھ ملاقات

عراقی صدر نے اپنے روم کے دورہ میں اطالوی عہدیداروں اور کیتھولک چرچ کے رہنماؤں کے ساتھ الگ الگ ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

ولایت پورٹل:IANSکی رپورٹ کے مطابق عراقی صدر برہم صالح ، جو روم کے دورے پر آئے ہوئے ہیں ، نے اس ملک کے وزیر خارجہ اور وزیر اعظم سے الگ ملاقاتیں کیں نیز واٹیکن کے دورے پر کیتھولک رہنما پوپ فرانسس سے بھی ملاقات کی۔
رپورٹ کے مطابق اٹلی کے وزیر خارجہ نے عراقی صدر کے ساتھ جمعہ کے روز ملاقات کے دوران  دہشت گردی کے خاتمے اور دونوں فریقوں کے مابین تجارت کو فروغ دینے میں بغداد کی مدد کے لیے روم کے عزم کے بارے میں گفتگو کی۔
واضح رہے کہ اٹلی کے وزیر خارجہ لوگی دی مایو نے اپنے فیس بک پیج پر ایک پوسٹ شائع کی جس میں دہشت گردی کے خلاف جنگ اور دوطرفہ تجارت کو فروغ دینےسمیت مشترکہ ترجیحات  پر اٹلی اور عراق کے ساتھ ہونے والےمعاہدے کا اعلان کیا گیا ہے۔
اطالوی وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ روم عراقی سکیورٹی فورسز کو ضروری امداد فراہم کرتا رہے گا۔
ڈی میو نے مزید کہا کہ اٹلی دو طرفہ اور کثیر الجہتی سطح پر عراق کے ساتھ اپنے وعدوں کا احترام کرنا چاہتا ہے۔
اٹلی کے مذکورہ عہدیدار نے عراق کے خلاف امریکہ کی قیادت میں 2003سےجاری جنگ اورا س کے نتیجہ میں ہلاک اور بے گھر ہونے والے ہزاروں افراد کا ذکر کرتے ہوئے اپنا فیس بک پیغام جاری رکھتے ہوئے لکھایہ ماضی کا ایک اور سبق ہے جسے مغرب نظرانداز نہیں کرسکتا۔
انھوں نے مزید لکھا کہ مذاکرات ، تعاون اور ترقی آگے کا راستہ ہے۔
عراقی وزیر اعظم نے بھی برہم صالح کے اٹلی کے دورہ اوراس ملک کے وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات نیز عالمی کیتھولک رہنما پوپ فرانسس سے ملاقات کے بارے میں بتایا ہے۔


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम