Code : 1843 17 Hit

عراقی فوج کے ہاتھوں داعش کے 7 دہشت گرد ہلاک،23 خفیہ ٹھکانے تباہ

عراقی فورسز کے ہاتھوں دہشت گرد گروہ داعش کے 7 دہشت گرد ہلاک جبکہ ان کے 23 خفیہ ٹھکانے تباہ کردیئے گئے۔

ولایت پورٹل:عراقی نیوز ایجنسی النہرین کی رپورٹ کے مطابق عراقی طیاروں نے نینوا کی سنیسلہ جھیل کے اطراف میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 3 داعشی ہلاک ہوگئے جبکہ ان کے 19 خفیہ ٹھکانے تباہ کردیئے گئے ادھر الشمسیات جزیرے میں بھی 4 داعشی دہشت گرد ہلاک جبکہ ان کے 4  خفیہ ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے ہیں،ان کاروائیوں کے دوران مجموعی طور پرعراقی فورسز کے ہاتھوں دہشت گرد گروہ داعش کے 7 دہشت گرد ہلاک جبکہ ان کے 23 خفیہ ٹھکانے تباہ کردیئے گئے۔
سحر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम