Code : 1547 7 Hit

عراقی لڑاکاؤں کی صوبہ الانبار میں داعش کے اہم ٹھکانوں پر بمباری

عراقی ذرئع کا کہنا ہے کہ لڑاکا جیٹ طیاروں نے صوبہ الانبار میں داعشی دہشت گردوں کے اہم مراکز پر بمباری کی ہے۔

ولایت پورٹل:عراقی وزارت دفاع کے ترجمان کا کہنا ہے کہ صوبہ الانبار میں غیرملکی حمایت یافتہ داعشی دہشت گردوں کے کئی خفیہ ٹھکانے بمباری کرکے تباہ کردیے گئے ہیں،عراقی فضائیہ کی بمباری میں متعدد تکفیری دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں،الفرات نیوز نے خبر دی ہے کہ خفیہ ایجنسیوں کی اطلاع پر صوبہ الانبار میں تکفیری داعشی دہشت گردوں کے مراکز کو نشانہ بنایا گیا،واضح رہے کہ شام اور عراق میں داعشی دہشت گردوں کو امریکا، اسرائیل اور سعودی عرب کی حمایت حاصل ہے۔
تسنیم


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम