Code : 2799 33 Hit

عراق نے ہم سے فوجیں واپس بلانے کے لیے کہا ہی نہیں: ٹرمپ

امریکی صدر کا کہنا ہے کہ نجی گفتگو میں عراقی حکام نے امریکی فوجیوں کے عراق چھوڑنے کا مطالبہ نہیں کیاہے۔

ولایت پورٹل:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کی شام فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلا سے کوئی مسئلہ نہیں ہے ، لیکن عراقی رہنماؤں نے نجی گفتگو میں ایسی درخواست نہیں کی ہے،انہوں نےاپنے  انٹرویو میں یہ بھی دعوی کیا کہ ایران چار امریکی سفارت خانوں پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنا رہا تھا،دوسری جانب ، امریکی وزارت خارجہ نے جمعہ کے روز اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی فوجیں واپس لینے کے بجائے عراق کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو بحال کرنا چاہتا ہے،امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ عراق میں ہمارا جو بھی  نیا وفد جائے گا وہ امریکی فوجیوں کے انخلا کے بجائے  دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات کی بحالی پر تبادلہ خیال کرے گا،امریکی محکمہ خارجہ نےاپنے بیان میں کہا ، ہے کہ امریکہ اور عراق کے درمیان نہ صرف سلامتی کے امور پر بلکہ معاشی ، مالی اور سفارتی تعلقات پر بھی بات چیت کرنے کی ضرورت ہے،واضح رہے کہ یہ خبر اس وقت سامنے آئی ہے جب عراقی وزیر اعظم عادل عبد المہدی نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کو فون کر کے واشنگٹن پر زور دیا ہے کہ وہ امریکی فوجیوں کے انخلاء کے طریقہ کار کا مطالعہ کرنے کے لئے ایک وفد کو بغداد بھیجیں،عبد المہدی کا کہنا ہے کہ امریکی فوجی عراقی حکومت کی اجازت کے بغیر عراق میں داخل ہو تےہیں نیز امریکی طیارے بھی عراقی حکومت کی  اجازت کے بغیر اس ملک کی فضا میں اڑتے ہیں۔


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम