عراقی فوج کے ہاتھوں داعش کا ایک اعلی کمانڈر گرفتار

عراقی فورسز نے ہفتے کے روز جنوبی بغداد میں داعشی دہشت گردوں کے ایک رہنما کی شناخت اور گرفتاری کے لئے بڑے پیمانے پر آپریشن کیا۔

ولایت پورٹل:المعلومہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی فوج نے ملک کے مختلف حصوں میں داعش تکفیری عناصر کی باقیات کے خلاف انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کا آغاز کیا ہو اہے، رپورٹ کے مطابق ، عراقی فوج کی فورسز نے کارروائی کے دوران بغداد کے جنوب میں داعش کے تکفیری دہشت گردوں کے ایک رہنما کی شناخت اور گرفتاری عمل میں لائی، سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ حراست میں لیا جانے والا دہشت گرد پہلے سے مطلوب تھا، گذشتہ روز عراقی فورسز نے کرکوک میں وادی ذغیتون اور وادی الخانجر کے درمیان والے علاقے میں ایک کارروائی کے دوران داعش کے باقی بچے 16 عناصر کو ہلاک کیا۔
یادرہے کہ عراقی فورسز الحشد الشعبی کے ساتھ مل کر اس سے قبل مغربی صوبہ الانبار میں داعش تکفیری دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا چکی ہیں۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین