عراقی فوج کے ہاتھوں داعش کے 10 تکفیری عناصر گرفتار

عراقی فوج نے صوبہ نینوا میں ایک کارروائی کے دوران داعش کے 10 تکفیری عناصر کو گرفتار کیا۔

ولایت پورٹل:بغداد الیوم  کی رپورٹ کے مطابق عراق کے مختلف حصوں میں فوج کی انسداد دہشت گردی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، رپورٹ کے مطابق عراقی فوج نے صوبہ نینوا میں تکفیریوں کے خلاف آپریشن شروع کیا۔
عراقی فوج کی انسداد دہشت گردی کی اس کارروائی کے دوران داعش کے 10 تکفیری عناصر کی نشاندہی کرکے انہیں گرفتار کرلیا گیا۔
عراقی سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ تفتیش کے دوران حراست میں لیے گئے عناصر نے نینوا میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین