Code : 2022 14 Hit

عراق میں کرد باغیوں کے ہاتھوں ترکی کے 3 فوجی ہلاک

عراق کے شمالی علاقے میں کرد باغیوں کے خلاف کاروائی کے دوران ہونے والی جھڑپ میں ترکی کے 3 فوجی ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔

ولایت پورٹل:اے ایف پی  نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے شمالی علاقے میں کرد  باغیوں نے ترک فوج کے ساتھ جھڑپ میں 3 ترک فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے، اطلاعات کے مطابق ترک وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ شمالی عراق میں ایک جھڑپ میں 3 فوجی مارے گئے،ترک فوج نے 2 روز قبل ہی عراق میں کردش ورکرز پارٹی (پی کے کے) باغیوں کے خلاف کاروائیوں کے تیسرے مرحلے کا آغاز کیا تھا جس کے بعد ہلاکتوں کے حوالے سے بیان جاری کیا گیا،ترکی نے رواں سال مئی میں 'پی کے کے' کے خلاف زمینی اور فضائی کارروائیوں کا آغاز کیا تھا اس سے قبل ترک فورسز نے عراق کے اندر زمینی کاروائیاں نہیں کی تھیں جبکہ اس اعلان کے بعد کردباغیوں کے خلاف کئی زمینی اور فضائی کاروائیاں کی گئیں،واضح رہے کہ پی کے کے نے 1984 میں مسلح کاروائیوں کا سلسلہ شروع کیا تھا اور ترکی کے جنوب مشرقی علاقے میں بھی علیحدگی کی پر تشدد تحریک کا آغاز کیا گیا تھا اور رپورٹس کے مطابق اس تنازع میں تاحال 40 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम