Code : 2575 44 Hit

عراق میں عنقریب عبوری حکومت بننے کا امکان: عراقی ذرائع ابلاغ

عراقی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ ملک میں جلد ہی چھ مہینے سے ایک سال کی مدت تک عبوری حکومت تشکیل پانے کا امکان پایا جاتا ہے۔

ولایت پورٹل:المیادین نیوز ایجنسی نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ عراقی سیاسی گروہ کے چھ ماہ سے ایک سال تک قائم رہنے والی عارضی حکومت کے قیام پر رضامند ہورے ہیں ،عبوری حکومت کی  بنیادی ذمہ داری قبل از وقت  ہونے والے  انتخابات کی شرائط طے کرنا ہوگی،رپورٹ کے مطابق عراقی سیاسی گروہ ایک ایسے معاہدے پر کام کر رہے ہیں جس میں نئے وزیر اعظم کے انتخاب کے ساتھ نئی حکومت صرف چھ ماہ سے ایک سال تشکیل دی جائے گی ،یہ حکومت پارلیمنٹ کے باقی بچے ہوئے تین سال پورے نہیں کرے گی،قابل ذکر ہے کہ عبوری حکومت  کی تین اہم ذمہ داریاں  ہوں گی جن میں سکیورٹی معاملہ ، نئے الیکشن کمشنر اور نئے انتخابی قانون کی مدد سے قبل از وقت انتخابات تیاری کے علاوہ بجٹ کی منظوری شامل ہے،مذکورہ  حکومت نمایاں طور پر چھوٹی ہوگی اور وزارتی نشستوں وغیرہ پر کوئی تنازعہ نہیں ہوگا، کیونکہ یہ حکومت عبوری ہوگی،یاد رہے کہ عراقی سیاسی گروہوں کے رہنماؤں نے پیر کو صدر برہم صالح سے حکومت سازی کے بارے میں تبادلہ خیال کرنے کے لئے ملاقات کی ہے اور توقع کی جاتی ہے کہ وہ اس گروپوں نے  وزیر اعظم کے عہدہ  کے لئے متعدد ناموں پر اتفاق کر لیا ہے جن میں کسی ایک کو وزارت عظمیٰ کا عہدہ دیتے ہوئے کابینہ تشکیل دینے کے لیے دعوت دی جائے گی،المیادین نے مزید لکھا ہے کہ امید ہے کہ عبوری وزیر اعظم کے نامزد امیدوار کا اعلان آنے والے دنوں میں کیا جائے گا،واضح رہے کہ عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد الحلبوسی نے تین دسمبر کو عراقی صدر بارہم صالح سے تحریری طور پر نئے وزیر اعظم کو جلد سے جلد نامزد کرنے کی اپیل کی تھی۔




0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम