Code : 3343 19 Hit

عراق میں داعش کا اہم دہشتگرد گرفتار

عراقی قومی سلامتی ایجنسی نے ملک کے شمال میں داعش کے ایک اہم دہشتگرد کی گرفتاری کا اعلان کیا ہے۔

ولایت پورٹل:السومریہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی قومی سلامتی ایجنسی نے آج (جمعہ کو) ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے شمالی عراق کے صوبہ نینوا میں داعش کے ایک سینئر دہشت گرد کو گرفتار کیا ہے۔
عراقی نیشنل سکیورٹی ایجنسی کی جانب سے جاری کیے جانے والے بیان میں کہا گیا ہےنینوا میں قومی سلامتی دستوں کا ایک گروپ صوبے کی صورتحال پر قابو پا کر داعش دہشت گرد گروہوں کے ایک سینئر دہشت گردکو گرفتار کرنے میں کامیاب رہا۔
واضح رہے کہ یہ دہشت گرد عام شہریوں کو داعش میں بھرتی  کرنے، پھانسی دینے اور قتل کرنے کے ساتھ ساتھ سکیورٹی فورسز پر ہونے والے متعدد حملوں میں ملوث رہا ہے۔
عراقی نیشنل سکیورٹی ایجنسی نے کہا کہ یہ کارروائی انٹیلی جنس کی بنیاد پر حاصل ہونے والے معلومات اور عدالتی حکم کے مطابق پر کئی گئی تھی۔
درایں اثنا المیادین نیوز  چینل کی ویب سائٹ نے کل اپنی ایک رپورٹ میں لکھا تھا کہ داعش کے عناصر نے شمالی عراق  کے کرکوک  کےجنوب مغرب میں واقع گاؤں خبازہ اور المنصورہ پر حملہ کیا تھا۔


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम