ولایت پورٹل:عراقی صدر برہم صالح نے کئی ہفتوں کی محنت کے بعد آخر کار محمد توفیق علاوی کو عراق کے نئے وزیراعظم کے طور پر نامزد کر دیا ہے،یادرہے کہ وزارت عظمی کے عہدہ کے لیے تین افراد کے نام پیش کیے گئے تھے جن میں سے صدر نے علاوی کے نام پر دستخط کردیے ہیں،محمد توفیق علاوی 2003کے بعد دو مرتبہ پارلیمنٹ ممبر رہ چکے ہیں نیزوہ نوری مالکی کی حکومت میں وزیر اطلاعات بھی رہ چکے ہیں،تاہم اس وقت وہ عبوری وزیر اعظم ہیں اور اپنے مختصر دورہ میں وہ اس ملک میں ہونے والے قبل از وقت انتخابات کے لیے زمینہ فراہم کریں گے،قابل ذکر ہے کہ تقریبا دو مہینے پہلے عراق میں ہونے والے اعتراضات کو لے کر یہاں کے وزیر اعظم عادل عبد المہدی نے استتعفی دے دیا تھا۔
عراق کے نئے وزیر اعظم کا اعلان
محمد توفیق علاوی کو عراق کا نیا وزیر اعظم نامزد کرنے کا اعلان کیا گیاہے۔

wilayat.com/p/2874
متعلقہ مواد
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین