Code : 3883 7 Hit

ایرانی سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں بھاری مقدار میں غیر ملکی خطرناک اسلحہ برآمد

ایرانی سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران کی مغربی سرحد سے شرپسند 200 جدیدترین ہتھیار ایران کے مرکزی شہر منتقل کرنا چاہتے تھے کہ ایک کامیاب کاروائی کے دوران ان کا منصوبہ ناکام بنادیا گیا۔

ولایت پورٹل:اسلامی جمہوریہ ایران کی اسپیشل سکیورٹی یونٹ نے کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرکے ملک کو کسی بڑی تخریبی کارروائی سے محفوظ کرلیاہے۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران کی مغربی سرحد سے شرپسند 200 جدیدترین ہتھیار ایران کے مرکزی شہر منتقل کرنا چاہتے تھے۔
حکام کے مطابق کارروائی کے دوران ایک شخص گرفتار عمل میں آئی تھی جس کے بعد گرفتار شدہ فرد کی نشان دہی پر مزید4 افراد گرفتار کئے جاچکے ہیں۔
پولیس کمانڈرحسین زادہ کا کہنا ہے کہ برآمد کیے جانے والے اسلحے کے حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں، انہوں نے کہا کہ شرپسندوں سے غیرملکی اسلحہ اصفہان کے قریب برآمد کرلیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شرپسند اسلحہ اصفہان منتقل کرنا چاہتے تھے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کی گئی۔

تسنیم

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین