Code : 2001 5 Hit

ایرانی صدر اور کابینہ اراکین کی امام خمینی ؒ کے مزار پر حاضری

ایرانی صدر اورکابینہ اراکین نے بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی ؒکے مزار پرحاضری دی۔

ولایت پورٹل:اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے اپنی کابینہ کے اراکین کے ہمراہ بانی اسلامی انقلاب حضرت امام خمینی ؒ کے مزار پر حاضری دےکر عظیم ایرانی رہنما اور شہدائے انقلاب کو خراج عقیدت پیش کیا،روحانی، نائب ایرانی صدر اسحاق جہانگیری اور کابینہ کے دوسرے اراکین نے آج ہفتہ کے روز ہفتہ حکومت کے آغاز کے موقع پر بانی اسلامی انقلاب حضرت امام خمینی ؒ کے مزار پر فاتحہ خوانی کی اور ان کو خراج عقیدت پیش کیا،ایرانی صدر اور ان کی کابینہ نے اس موقع پر شہدائے انقلاب کے مزارپر حاضر ہوکر شہیدمحمد علی رجایی، محمد جواد باہنر اور محمدحسین بہشتی کی ارواح کے لئے فاتحہ خوانی اور ان کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی،اس موقع پر امام خمینی ؒ) کے مزار کی انتظامیہ کے سربراہ سید حسن خمینی بھی موجود تھے۔
سحر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम