Code : 1418 39 Hit

ایرانی قوم نے پابندیوں کے باجود بڑی کامیابیاں حاصل کیں ہیں:ایرانی صدر

ایرانی صدر کا کہنا ہے کہ گذشتہ چند برسوں کے دوران ایرانی قوم نے امریکہ اور اس کے ہمنواؤں کی ظالمانہ پابندیوں اور مسائل و مشکلات کے باوجود بڑے بڑے اقدامات انجام دیے۔

ولایت پورٹل:اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے کل رات تہران میں یونیورسٹی کے طلباء و طالبات سے خطاب میں اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ بہت سے ایسے کم ممالک ہیں جواقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں قوموں کے حق میں دو قسم کی اجمالی قرارداد پاس کرے کہ جن میں سے ایک، عالمی ہمفکری و تعاون اور برداشت اور تہذیبوں کے مابین مکالمہ ہے جو ایران کے نام سے رجسٹرڈ ہے،ایران کے صدر کا کہنا تھا کہ ایران کی جانب سے پیش کردہ دوسری قرارداد دنیا کو انتہا پسندی اور تشدد سے پاک و صاف کرنے سے متعلق ہے جس کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے منظوری دی اور یہ بھی ایران کے نام سے تاریخ کا حصہ بن گئی ہے،ڈاکٹر روحانی نے کہا کہ ایرانی قوم کے دشمنوں نے پاس ہونے والی ان قراردادوں کی مخالفت کرنے کی جرات نہیں کی،حسن روحانی کا کہنا تھا کہ گذشتہ چند برسوں کے دوران ایرانی قوم نے امریکہ اور اس کے ہمنواؤں کی ظالمانہ پابندیوں اور مسائل و مشکلات کے باوجود بڑے بڑے اقدامات کے ذریعے اس قسم کے مسائل و مشکلات پر آسانی کے ساتھ قابو پایا اور بڑی کامیابیاں حاصل کیں۔
سحر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम