Code : 1696 4 Hit

ایران کا پارلیمانی وفد روس روانہ

ایرانی پارلیمنٹ کا وفد پارلیمانی نظام کے فروغ کے سلسلے میں دوسرے بین الاقوامی سمینار میں شرکت کرنے کے لیے روس روانہ ہوگیا ہے۔

ولایت پورٹل:اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کا وفد ، ڈپٹی اسپیکر مسعود پزشکیاں کی قیادت میں روس روانہ ہوگیا ہے، ایرانی پارلیمانی وفد ، روس ميں پارلیمانی نظام کے فروغ کے سلسلے میں دوسرے بین الاقوامی سمینار میں  شرکت کرےگا،ماسکو میں یہ سمینار تین دن تک جاری رہےگا، اس سمینار میں پارلیمانی  اسپیکرز، پارلیمانی وفود اور ماہرین شرکت کررہے ہیں،ایرانی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر مسعود پزشکیان اس سفر میں روس سمیت بعض دیگر ممالک کے پارلیمانی رہنماؤں سے دوطرفہ تعلقات کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کریں گے۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम