Code : 1389 5 Hit

ایرانی قوم اسلامی نظام کی بھر پور حمایت کرنے کے لیے تیار ہے:ایرانی صدر

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ایرانی عوام کو اسلامی نظام کی عظیم دفاعی طاقت قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت قانون کی حکومت ہے۔

ولایت پورٹل:اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے وکلاء اور قانون دانوں کے دوستانہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی کونسل کے 15 رکن ممالک ہیں سکیورٹی کونسل کی صدارت امریکہ کی ہاتھ میں ہے امریکی صدر نے سکیورٹی کونسل میں ایٹمی معاملے پر ایران کے خلاف سازش کرنے کی کوشش کی لیکن سکیورٹی کونسل کے 14 رکن ممالک نے ایران کا دفاع کیا ،ڈاکٹر روحانی نے کہا کہ ایران نے دو مرتبہ عالمی عدالت میں امریکہ کو شکست سے دوچار کیا ہے عالمی عدالت کا حکم ہے کہ مشترکہ ایٹمی معاہدے میں امریکہ کو ایران کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کا کوئی حق نہیں ہے اور یہ ایران کی عالمی سطح پر بہت بڑی کامیابی اور امریکہ کی شکست ہے، عالمی عدالت نے ایران کے مرکزی بینک کے اموال پر بھی امریکہ کے تصور کو غیر قانونی قراردیا ہے، حسن روحانی نے کہا کہ آج عالمی سطح پر امریکہ کو تنہائی کا سامنا ہے اور عالمی برادری ایران کی حمایت کررہی ہے کیونکہ ایران کا مؤقف قانونی اور منطقی ہے،صدر حسن روحانی نے کہا کہ ایرانی قوم اقتصادی جنگ میں بھی امریکہ کو شکست سے دوچار کرےگی ، اسلامی نظام ایرانی قوم سے متعلق ہے اور ایرانی قوم اسلامی نظام کا بھر پور دفاع کرنے کے لئے آمادہ ہے۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम