ایرانی قوم اور حکام کو ہر محاذ پر دشمن کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار رہنا چاہیے:رہبر معظم

رہبر معظم نے معلمین کے عظیم اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: ایرانی قوم کو دشمن کے جنگی عزائم کے مقابلے میں مناسب اقدامات کے لئے تیار رہنا چاہیے۔

ولایت پورٹل:ایران بھر کے ہزاروں معلمین اور مدرسین نے یوم معلم کی آمد کے موقع پر  رہبر معظم حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کی، اس ملاقات میں رہبر معظم نے معلمین کے عظیم اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: ایرانی قوم کو دشمن کے جنگی عزائم کے مقابلے میں مناسب اقدامات کے لئے تیار رہنا چاہیے،رہبر معظم نے یوم معلم کی مناسبت سے معلمین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے فرمایا: معلمین اور مدرسین ملک کا بہت بڑا اور عظیم سرمایہ ہیں اور حکومت کو معلمین کی معیشت اور ان کی عزت و تکریم پر خاص توجہ مبذول کرنی چاہیے،رہبر معظم نے شہید مرتضی مطہری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے فرمایا: شہید مطہری حقیقی اور واقعی معنی میں ایک دلسوز اور ہمدرد معلم تھے جنھوں نے قوی زبان اور بیان کے ذریعہ اسلامی معارف کو جوانوں تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا اور ان کے اسی اخلاص کی بنا پر اللہ تعالی نے انھیں شہادت کے درجہ پر فائز کیا،رہبر معظم نے قلم اور بیان کے ذریعہ انقلاب اسلامی کو کمزور کرنے والے افراد پر شدید تنقید کرتے ہوئے فرمایا: پہلوی حکومت کے بانی کو انگریزلائے تھے اور جب انگریزوں نے اسے ملک ترک کرنے کے لئے کہا تو اس نے بڑی بے غیرتی اور ذلت کے ساتھ انگریزوں کے اس حکم کو تسلیم کرلیا ، کیا کسی قوم کی یہ بہت بڑی ذلت  نہیں کہ انگریز جب چاہیں کسی کو ہٹا دیں ،جب چاہیں کسی کو مسلط کردیں؟،رہبر معظم نے فرمایا: محمد رضا پہلوی کو بھی انگریز اور امریکہ اقتدار تک لائے تھے اور اس نے بھی ملک کی خدمت کے بجائے امریکہ اور برطانیہ کی خدمت کی، انقلاب اسلامی نے ایرانی قوم کو عزت اور عظمت عطا کی اگر کوئی شخص اس انقلاب کو کمزور کرنے کی کوشش کرے تو کیا خدا اس کو بخش دےگا؟رہبر معظم نے ایران کے خلاف دشمن کی طرف سے سیاسی، اقتصادی، سماجی، عسکری اور ثقافتی محاذوں کو جنگی عزائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ایرانی قوم  اور ایرانی حکام کو بھی  ہر محاذ پر دشمن کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار رہنا چاہیے،رہبر معظم نے فرمایا: اللہ تعالی کے فضل و کرم سے ایرانی قوم اور ایرانی جوان ہر محاذ پر کامیاب ہوں گے ، اللہ تعالی  امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو ہر محاذ پر شکست و ناکامی سے دوچار کرےگا۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین