Code : 2913 24 Hit

ایرانی حمایت یافتہ گروہوں نے عراقی سلامتی کو خطرہ میں ڈالا ہے: امریکہ کا بے بنیاد الزام

بغداد میں امریکی سفارت خانے پر راکٹ حملے کے بعد ، امریکی محکمہ خارجہ کا دعوی ہے کہ ایرانی حمایت یافتہ گروہوں نے عراقی سلامتی کو خطرہ میں ڈالا ہوا ہے۔

ولایت پورٹل:اسپوٹنیک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہاکہ عراق میں سلامتی کی صورتحال ابھی بھی کشیدہ ہے اور ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروہوں سے اس ملک کو خطرہ ہے۔
عراقی وزارت خارجہ نے بھی عراقی حکومت سے بغداد میں امریکی سفارتخانے کی حفاظت کا مطالبہ کیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ واشنگٹن نے بغدا میں امریکی سفارت خانہ پر ہونے والے حملہ کا الزام ایران اور عراق میں کچھ گروہوں پر عائد کیا ہے جبکہ کسی بھی تنظیم نے ابھی تک حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
یادرہے کہ مقامی ذرائع ابلاغ نے  اتوار کی شام کو بغداد کے گرین زون پر راکٹ حملے نیز تین راکٹ امریکی سفارت خانے پر لگنے کی خبر دی تھی ۔
رپورٹ کے مطابق امریکی سفارت خانے میں کم از کم ایک شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے  لیکن کچھ ذرائع کے مطابق ایک سے زیادہ زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین