Code : 2804 19 Hit

یوکرائنی طیارے کے حادثے کے ابتدائی نتائج کے اعلان کے بعد ایران کی معذرت اور اظہار تعزیت

ایرانی وزیر خارجہ نے یوکرین طیارے کے حادثے کے ابتدائی نتائج اور امریکی ایڈونچر کے نتیجہ میں پیدا ہونے والے بحران کے تناظر میں انسانی غلطی کا حوالہ دیتے ہوئے ایرانی عوام ، زخمیوں اور دیگر متاثرہ ممالک کے لواحقین کو تعزیت پیش کی۔

ولایت پورٹل:فارس نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے حادثے کی وجوہات سے متعلق مسلح افواج کے جنرل اسٹاف کے اعلان کے بعد اپنے ٹویٹر پیج پر لکھا ہے کہ ایک غم انگیز دن،مسلح افواج کے ذریعہ کی جانے والی ابتدائی تحقیقات کے  ابتدائی نتائج: امریکی شرارت کی وجہ سے پیدا ہونے والے بحران کے وقت انسانی غلطی اس تباہی کا باعث بنی،ہم گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے اپنی عوام ،تمام متاثرین کے اہل خانہ اور متاثرہ اقوام تعزیت وتسلیت پیش کرتے ہیں،واضح رہے کہ ایرانی مسلح افواج کے ترجمان نے آج صبح ایک بیان جاری کرتے ہوئے مسلح افواج کے ذریعہ کی جانے والی ابتدائی تحقیقات کے  ابتدائی نتائج کے حوالہ سے اعلان کیا کہ عراق میں امریکی فوجی اڈے پر میزائل حملہ کے بعد ملک بھر میں امریکی دہشت گردوں کے جنگی طیارے بڑھ گئے تھے ،ملک کی  دفاعی اکائیوں اور کچھ رڈار پلیٹوں پر کئی اہداف دکھائی دے رہے تھے جو فضائی اہداف سے لے کراسٹریٹجک مراکز تک نظر میں رکھے ہوئےتھے،ان چیزوں نے ایئر ڈیفنس کمپلیکس میں  لگے راڈار کو زیادہ حساس بنا دیا ،ایسے نازک اور بحرانی  حالات میں ، یوکرائن ایئر لائن کی پرواز 752امام خمینی ہوائی اڈے سے روانہ ہوتی ہے اور چکر کاٹتے ہوئے سپاہ پاسداران کے ایک حساس فوجی مرکز سے قریب ہوجاتی ہے نیز ایک مخصوص  اونچائی کے ساتھ دشمن کے طیارے کی شکل اختیار کرلیتی ہے جس کے بعد انسانی غلطی کی وجہ سے یہ طیارہ زد میں آجاتا ہے اور  بدقسمتی سے کئی  عزیز ہم وطن نیزمتعدد غیر ملکی شہریوں کی جاں بحق ہوجانے کا سبب بنتا ہے۔




0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम