Code : 1569 9 Hit

ایرانی صدر تاجکستان کے دورہ پر دوشنبے پہنچ گئے

ایران کے صدرحسن روحانی تاجیکستان کے دورے پر دوشنبے پہنچ گئے جہاں وہ ایشیا میں باہمی تعاون اور اعتماد سازی کی تنظیم (CICA) کے پانچویں اجلاس میں شرکت کریں گے۔

ولایت پورٹل:اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی یہ دورہ اپنے تاجیک ہم منصب امام علی رحمان کی دعوت پر کررہے ہیں،ڈاکٹر روحانی سی آئی سی اے پانچویں اجلاس سے خطاب بھی کریں گے.تاجیکستان کے دارالحکومت دوشنبے پہنچنے پر تاجیکستان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر شکور جان ظہور اوف نے صدر مملکت اور ان کے ہمراہ اعلی سطحی وفد کا استقبال کیا،ڈاکٹر روحانی دورہ تاجیکستان سے قبل کرغزستان گئے تھے جہاں انہوں نے شنگھائی تنظیم کے 19ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کی،ان دوروں میں ایران کے سنیئر وزرا اور حکام صدر روحانی کے وفد میں موجود ہیں،ایشیا میں باہمی تعاون اور اعتماد سازی کی تنظیم (CICA) کا سربراہی اجلاس ہر 4 سال بعد اور وزرائے خارجہ کا اجلاس ہر دو سال بعد منعقد ہوتا ہے۔
سحر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम