Code : 1268 43 Hit

ایرانی صدر کی جانب سے امریکہ کے خلاف جوابی کاروائی کے قانون کو نافذ کرنے کا حکم

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے امریکا کے خلاف جوابی کاروائی کےلیےایران کی پارلیمنٹ میں پاس کئے گئے قانون کو نافذ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

ولایت پورٹل:اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے امریکا کے ذریعے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کو دہشت گرد گروہوں کی فہرست میں شامل کرنے کے امریکی اقدام کے جواب میں ایران کی پارلیمنٹ میں پاس کئے گئے قانون کو نافذ کرنے کا حکم دے دیا ہے،ڈاکٹر حسن روحانی نے امریکا کے ذریعے سپاہ پاسداران کو دہشت گرد قرار دئے جانے کے جواب میں اسلامی جمہوریہ ایران کے آئین کی شق نمبر ایک سو تیئیس کے مطابق پارلیمنٹ کے پاس کئے گئے قانون پر عمل کرنے کا حکم دے دیا ہے،امریکا کے خلاف جوابی اقدام کا قانون تیئیس اپریل کو ایران کی پارلیمنٹ میں پاس کیا گیا تھا اور اس کے ایک دن بعد ہی ایوان بالا مجلس شورائے نگہبان نے بھی اس کی توثیق کردی تھی،  ڈاکٹر حسن روحانی نے امریکا کے خلاف جوابی اقدام کرنے والے مسودہ قانون کو عملدرآمد کے لئے وزارت خارجہ، وزارت دفاع اور انٹیلی جینس کی وزارت، ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل اور بجٹ و منصوبہ بندی کے ادارے کو ارسال کردیا ہے،امریکی حکومت نے گذشتہ آٹھ اپریل کو ایران مخالف مخاصمانہ پالیسیوں کو جاری اور ان قوتوں پر دباؤ بڑھاتے ہوئے جنھوں نے علاقے میں دہشت گرد گروہوں کو شکست دے کر واشنگٹن کے منصوبوں پر پانی پھیر دیا ہے ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کو دہشت گرد گروہوں کی فہرست میں شامل کرنے کا اعلان کیا تھا،ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل نے بھی فوری طور پر اپنے جوابی اقدام میں مغربی ایشیا میں موجود امریکا کی سینٹرل کمان کی فوج کو دہشت گرد قراردے دیا۔
سحر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम