Code : 2875 205 Hit

ایران کوئی معمولی چیز نہیں :نیتن یاہو

صیہونی وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ ایران اگر ایٹمی طاقت کا مالک بن جائے گا تو توفان بن کے سامنے آئے گا لہذا ہمیں جتنا جلدی ہوسکے اس کو روکنا ہوگا۔

ولایت پورٹل:صیہونی وزیر اعظم نے ہولو کاسٹ کی یاد میں منعقد کی جانے والی تقریب میں ایران کے خلاف اپنے گھسےپٹے اور بے بنیاد الزامات کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ  ہم اپنا دفاع کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،نیتن یاہو نے مزید کہا کہ بری چیز کو اس سے پہلے کہ وہ بڑی ہوجائے ختم کردینا چاہیے اور ایران بہت بری چیز ہے اگرچہ وہ اب چھوٹی چیز نہیں رہ گیا ہے لیکن اگر وہ ایٹم کا مالک بن جائے گا تو توفان بن کے سامنے آئے گا لہذا ہمیں جتنا جلدی ہوسکے اس کو روکنا ہوگا،انھوں نے مزید کہا کہ جو لوگ یہودیوں کو نیست ونابود کرنے کے درپے ہیں ،ہم انھیں ہرگز معاف نہیں کریں گے، سرائیلی وزیر اعظم نے بین الاقوامی فوجداری عدالت کی جانب سے صیہونی ریاست کے خلاف دینے جانے والے حکم کو لے اس عدالت کو بھی تنقید کانشانہ بنایااور عالمی برادری سے اس پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا۔

0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम