Code : 1731 9 Hit

ایرانی انسانی حقوق کمیشن کا اقوام متحدہ سےآیت اللہ شیخ زکزکی کو رہا کرانے کا مطالبہ

ایران کے انسانی حقوق مرکز نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ آیت اللہ ابراہیم زکزکی کو رہا کرانے اور ان کے علاج کی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے فوری اقدامات عمل میں لائے۔

ولایت پورٹل:اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے نام ایران کے انسانی حقوق مرکز کی جانب سے لکھے گئے ایک خط میں کہا گیا ہے کہ انسانی حقوق کے عالمی اورعوامی اداروں اور تنظیموں کی رپورٹوں کے مطابق نائیجیریا کے اسلامی تحریک رہنما کی جسمانی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے اور انہیں فوری علاج کی ضرورت ہے،ایران کے انسانی حقوق مرکز کے خط میں کہا گیا ہے کہ نائیجیریا کا اسلامی تحریک کے رہنما کو نقصان پہنچا تو اس سے عالمی امن و سلامتی کے لیے بھی خطرات جنم لیں گے،قبل ازایں ایران کے ڈاکٹروں اور صحافیوں کی ایک بڑی تعداد نے آیت اللہ ابراہیم زکزکی جسمانی صورتحال کے بارے میں پیدا ہونے والی تشویش کے بعد تہران میں اقوام متحدہ کے نمائندہ دفتر کے سامنے مظاہرہ بھی کیا تھا۔
سحر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम