Code : 2040 8 Hit

ایرانی وزیرخارجہ کی جاپانی وزیراعظم کے ساتھ ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ جاپان کےوزیر اعظم کے ساتھ ملاقات کی۔

ولایت پورٹل:اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے جاپانی وزیراعظم شینزو آبے کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں جوہری معاہدے اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا،ایرانی وزیرخارجہ نے جاپانی وزیراعظم کے ساتھ ملاقات کے موقع پر دو طرفہ، جوہری معاہدے کی تازہ ترین صورتحال، علاقائی اورعالمی مسائل بالخصوص خلیج فارس اور مشرق وسطی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا،محمد جواد ظریف منگل کے روز جاپان کے دورے پربیجنگ پہنچے جہاں انہوں نے اپنے چاپانی ہم منصب کونو تارو کیساتھ ملاقات کی،واضح رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ نے دورہ جاپان سے پہلے چین کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اپنے چینی ہم منصب وانگ یی کیساتھ ملاقات کی،جواد ظریف، جاپان کے سرکاری دورے کے بعد ملائیشیا کا دورہ کریں گے،یہ بات قابل ذکر ہے کہ چین اور جاپان، ایرانی تیل کے سب سے بڑے برآمد کنندہ ممالک میں سے ہیں۔
سحر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम