ایرانی نائب وزیر خارجہ کی پاکستانی حکام کے ساتھ ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے خارجہ امور کے سیاسی نائب وزیر علی باقری نے اپنے دورہ پاکستان کے دوران پاکستان کے نائب وزیر خارجہ سے ملاقات کی۔

ولایت پورٹل:اسلامی جمہوریہ ایران کے خارجہ امور کے سیاسی نائب وزیر علی باقری نے پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستانی نائب وزیر خارجہ سہیل محمود سے ملاقات کی،اس ملاقات میں دونوں ممالک کی وزارت خارجہ کے حکام بھی موجود تھے جن میں پاکستان میں ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی بھی شامل تھے۔
واضح رہے کہ دونوں فریقوں نے ایران پاکستان باہمی تعلقات ، علاقائی مسائل ، خطے میں امن اور استحکام کے لیے مشترکہ تعاون بالخصوص افغانستان کی صورتحال سے متعلق تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا،تاہم ایرانی نائب وزیر خارجہ کی آج پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات بھی ہونا ہے۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین