ایران پھر فخری زادہ جیسے سائنس دانوں کی تربیت کرلے گا:صیہونی اخبار

صیہونی اخبار نے خطے میں نتن یاہو اور ٹرمپ کی جانب سے کشیدگی بڑھانے کے لئے کی جانے والی کوششوں کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ ایران پھر فخری زادہ جیسے سائنس دانوں کی تربیت کرلے گا۔

ولایت پورٹل:صیہونی اخبار ہاریٹز نے ایک رپورٹ میں علاقے میں کشیدگی بڑھانے کے لئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کی دانستہ کوششوں پر زور دیا۔
صیہونی اخبار نے ایرانی جوہری سائنسدان محسن فخری زادے کے قتل کا ذکر کرتے ہوئے لکھاکہ اگرچہ اس ایرانی سائنسدان کا قتل ایران ، خاص کر سپاہ پاسداران  کے لئے نفسیاتی دھچکا ہوسکتا ہےلیکن ایران ایران پھر فخری زادہ جیسےباصلاحیت سائنس دانوں کی تربیت کرلے گا۔
یادرہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت دفاع اور مسلح افواج کی معاونت نے جمعہ کی شام ایک دہشت گرد کارروائی میں نائب وزیر اور دفاعی تحقیق و انوویشن آرگنائزیشن (سپند) کے سربراہ محسن فخری زادہ کی شہادت کی تصدیق کی، بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعہ کی سہ پہر کو مسلح دہشت گرد عناصر نے وزارت دفاع کی ریسرچ اینڈ انوویشن آرگنائزیشن کے سربراہ محسن فخری زادہ کی کار پر حملہ کیا، ان کی سکیورٹی ٹیم اور دہشت گردوں کے مابین تصادم کے دوران محسن فخری زادہ شدید زخمی ہوئے اور اسے اسپتال لے جایا گیاجہاں بدقسمتی سے ، میڈیکل ٹیم انھیں بچانے میں کامیاب نہیں ہوسکی  اور اس طرح  اس ملک کے خادم اور عظیم سائنسدان  برسوں کی جدوجہد کے بعد شہادت کے اعلی درجہ پر فائز ہوگئے۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین