ولایت پورٹل:اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے فلسطینی وزير خارجہ ریاض مالکی سے ٹیلیفون پر گفتگومیں فلسطین کے مظلوم اور ستم دیدہ مسلمانوں کی حمایت پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران فلسطین اور بیت المقدس کی آزادی تک فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ کھڑا ہے، ایرانی وزیر خارجہ نے خطے میں پیدا ہونے والی تازہ ترین صورتحال کے بارے ميں فلسطینی وزیر خارجہ کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ ایران کی طرف سے فلسطینی عوام کے حقوق کے حصول تک حمایت کا سلسلہ جاری رہےگا ایران کسی بھی صورت میں فلسطینیوں کو تنہا نہیں چھوڑےگا۔
فلسطینی وزير خارجہ ریاض مالکی نے بھی اس گفتگو میں ایران کی مخلصانہ ، دوستانہ اور برادرانہ امداد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی عوام کی بیت المقدس اور اپنے وطن کی آزادی کے حصول کے سلسلے میں جد و جہد کا سلسلہ جاری رہےگا۔
واضح رہے کہ ا سلامی جمہوریہ ایران نے اسلامی انقلاب کے بعد سے ہمیشہ فلسطین کی حمایت کی ہے اور غاصب اور جارح صیہونیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے مظلوم فلسطینیوں کی ہر ممکن مدد کی ہے جبکہ عرب حکمرانوں نے ہمیشہ فلسیطنیوں کی پیٹھ میں خنجر ہی گھونپا ہے چاہیے وہ سعودی عرب کی طرف سے صیہونیوں کی حمایت اور فلسطینیوں کی مخالفت ہو یا حال ہی میں متحدہ عرب امارات اور صیہونیوں کے درمیان ہونے والے امن معاہدہ کی شکل میں ہو جس کی بحرین اور مصر جیسے ممالک نے بھی حمایت کی ہے لیکن اس طرح کے اقدامات سے امریکہ اور اسرائیل کے غلام عرب حکمراں مسلمانوں کی نظروں میں گر چکے ہیں۔
سحر