Code : 1647 21 Hit

پوری طاقت کے ساتھ دشمن کی دھمکیوں اور اقتصادی پابندیوں کا مقابلہ جاری رکھیں گے:ایران

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران استقامت اور قدرت کے ساتھ دشمن کی دھمکیوں اور اقتصادی پابندیوں کا مقابلہ جاری رکھےگا۔

ولایت پورٹل:اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نےپارلیمنٹ کی سیاسی کمیٹی اور خارجہ امور کی کمیٹی کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران، استقامت اور قدرت کے ساتھ دشمن کی دھمکیوں اور اقتصادی پابندیوں کا مقابلہ جاری رکھےگا، امریکی صدر کی جنگ پر مبنی دھمکیوں، امریکہ کی طرف سے ایرانی فضائی حدود کی خلاف ورزی اور امریکی ڈرون کے سرنگوں کرنے کے بارے میں پارلیمنٹ کے نمائندوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی حکومت اور ایرانی قوم کی طرف سے پوری قدرت اور قوت کے ساتھ دشمن کی پابندیوں اور دھمکیوں کا مقابلہ جاری رہےگا۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम