Code : 3355 115 Hit

ایران امریکہ پر قبضہ کرنا چاہتا ہے:ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعوی کیا ہے کہ ایران امریکہ کو فتح کرنے کا موقع ڈھونڈ رہا ہے۔

ولایت پورٹل:سی اسپن نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر نے  کئی دن سے کورونا وائرس پر قابو پانے میں اپنی ناکامی اور غیر ذمہ دارانہ پالیسیوں پر پردہ ڈالنے کے ایران کے خلاف ہذیان گوئی کی سیاست اپنا رکھی ہے۔
انھوں نے ایک بار پھر ایرانی عوام کی ہمددردی کا راگ الاپتے ہوئے  کہا کہ اگر ایرانی حکومت ہم سے وینٹی لیٹرز مانگے تو ہم خوشی سے دینے کے لیے تیار ہیں۔
واضح رہے کہ ٹرمپ نے کل بھی اسی طرح کا ایک دکھاوا کیا تھا جس کا ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے جواب دیتے ہوئے کہا ہم آئندہ کچھ ہی مہینوں میں وینٹی لیٹرز برآمد کریں گے،آپ دورے ممالک خاص طور پر ہمارے ملک کے مسائل میں دخل اندازی سے پرہیز کریں۔
ٹرمپ حال ہی میں ایک دعوی یہ بھی کیا ہے کہ ایران اگر عقلمند ہے تو اس کو امریکہ کے ساتھ معاہدہ کرلینا چاہیے۔
اگرچہ انہوں نے باراک اوباما کے وزیر خارجہ جان کیری پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وہ ایران کے ساتھ ایک نئے جوہری معاہدے کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔
جبکہ ایرانی وزیر خارجہ محمد جوادظریف نے گذشتہ روز ٹویٹ کیا کہ ایران کسی امریکی سے ہرگزمشورہ نہیں لے گا۔
واضح رہے کہ ٹرمپ نے خیال پردازیوں میں ایک قدم مزید آگے بڑھاتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ایرانی ان کے ساتھ معاہدے سے کترا رہے ہیں  یہ سوچ کر کہ اگر وہ انتظار کرتے ہیں تو  ڈیموکریٹک حریف جو بائیڈن 2020 کے صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کریں گےاور اس طرح وہ امریکہ پر قبضہ کر سکتے ہیں!
ٹرمپ نے اپنی انتخاباتی مہم کو گرمانے کے لیےموقع کا فائدہ ا اٹھاتے ہوئے امریکی عوام سے کہاکہ اگر بائیڈن جیت جاتے ہیں تو  امریکہ کا اقتدار ایران کے ہاتھ میں ہو گا۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران  کے علاوہ  چین ، جاپان اور میکسیکو بھی ریاستہائے متحدہ پر قابض ہو جائیں گے، اگر بائیڈن جیت جاتے ہیں توآپ کے لئے کوئی ملک باقی نہیں رہے گا۔


 


 

0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम