Code : 1585 116 Hit

امریکہ کے مقابلہ میں رہبر معظم کا اقدام ایسی شجاعت ہے جو عرب حکمرانوں کے پاس نہیں ہے:حزب اللہ

حزب اللہ کی ایگزیکٹو کونسل کے نائب صدر کا کہنا ہے رہبر معظم کی جانب سے امریکہ کے ساتھ پیغامات کے تبادلہ کا انکار ایسی شجاعت کی علامت ہے جو عرب حکمرانوں کے پاس نہیں ہے۔

ولایت پورٹل:النشرہ کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کی ایگزیکٹو کونسل کے نائب صدر  علی دعموش نے جنوبی لبنان کے علاقہ کفرکلا میں ایک پروگرام میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ  رہبر معظم کی جانب سے امریکہ کے ساتھ پیغامات کے تبادلہ کا انکار ایسی شجاعت کی علامت ہے جو عرب حکمرانوں کے پاس نہیں ہے، علی دعموش نے جاپانی صدر کے ذریعہ امریکہ کے ایران کے لیے پیغام ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران ایک طاقتور اور سربلند ملک ہے جو امریکہ کے مقابلہ میں کھڑا ہے اور دوسری طرف کچھ عرب حکمراں ہیں جو امریکہ کے اتحادی ہونے کے باوجود  وقتاً فوقتاً اس کی طرف سے ذلیل ہوتے رہتے ہیں اور اپنے دفاع میں ایک لفظ بھی  ان کے منھ سے نہیں نکلتا۔


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम