Code : 3312 41 Hit

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے قرضہ ایران کو قرضہ دینے سے باز رہے: امریکہ

امریکی وزارت خارجہ کے عہدیدار نے کہا کہ امریکی حکومت ایران کو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ میں قرض دینے کی مخالف ہے۔

ولایت پورٹل:المانیٹر ویب سائٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں معتبر ذرائع کے حوالہ سے لکھا ہے کہ امریکی حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے 5 ارب ڈالر کے قرض کے لئے ایران کی درخواست کی مخالفت کی ہے۔
امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے المانیٹر کو انٹرویو دیتے ہوئے ایران کے خلاف اپنے بار بار الزامات کا اعادہ کیا اور واشنگٹن کی طرف سے اس قرض کے خلاف جواز پیش کرنے کی کوشش کی جس کا مطالبہ ایران نے کورونا وائرس سے لڑنے کے لئے کیا ہے۔
امریکی عہدہ دار نے دعوی کیا ہے کہ ترجمان نے کہا ، "دنیا میں ریاستی دہشت گردی کا پیش خیمہ  یہ ملک بیرون ملک اپنی مہم جوئی کے لئے رقم جمع کرنا چاہتا ہے  نہ کہ ایرانیوں کے لئے دوا  خرید رہا ہے۔
امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے لکھا ہے کہ ایران مخالف ممالک نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کو ایک خط بھیجا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ ایران کو قرض دینے سے باز رہے۔
واضح رہے کہ ایران کےمرکزی بینک کے گورنر نے 22 مارچ کو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے سربراہ کو لکھے گئے خط کے ذریعہ کورونا وائرس کے معاشی اثرات کو روکنے ، علاج اور اس وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لئےاس فنڈ کے 50 بلین ڈالر کے تیز رفتار سہولت کے منصوبے کے تحت 5 ارب ڈالر کی سہولیات طلب کی ہیں۔
ایران کےمرکزی بینک کے گورنر عبد الناصر ہمتی نے ایک انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا ہےکہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے سربراہ نے ایک سرکاری بیان اور کچھ دن قبل ایک انٹرویو میں واضح طور پر کہا تھا کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے مالی آلات سے کورونا کے متأثر ملکوں کی مدد کرے جس کے بعد ہم نے یہ درخوست دی ہے۔


1
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین