Code : 1540 38 Hit

ایران ایٹمی طاقت نہیں بننا چاہیے:امریکہ

امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان کا کہنا ہے کہ ایران کو ایٹمی طاقت بننے سے روکنا ہوگا۔

ولایت پورٹل:ریانو سٹی کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان Morgan orthagos نے کہا ہے کہ ایران ایٹمی طاقت  نہیں بننا چاہیے ،ہمیں اسے روکنا ہوگا، orthagosنے مزید کہا کہ ایران کے مسئلہ کا واحدراہ حل ایک نیا معاہدہ ہے جس کے تحت ایران کے متعلق تمام تحفظات کا مقابلہ کیا جائے جن کے بارے میں امریکی وزیر خارجہ اعلان کرچکے ہیں  اور ہم اس سلسلہ میں مذکرات کے لیے تیار ہیں نیز ایرانی حکام کو بھی معلوم ہے وہ کس طرح ہم سے رابطہ کریں،امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان نے مزید کہا کہ ایران کو اپنے سے لاحق خطرات کا جواب دینا چاہیے نہ کہ ایٹمی معاہدہ سے خارج ہونے کی کوشش کرنا چاہیے۔


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम