Code : 2199 86 Hit

جنگ شروع نہیں کریں گے لیکن پوری طاقت کے ساتھ دفاع کریں گے

اسلامی جمہوریہ ایران کا کہنا ہے کہ وہ کبھی بھی جنگ میں پہل نہیں کرے گا لیکن اگر اس کے خلاف جارحیت کی گئی تو پوری قوت کے ساتھ اپنا دفاع کرے گا۔

ولایت پورٹل:اسلامی جمہوریہ ایران  کے وزیرخارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے جو جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے نیویارک میں ہیں،سی این این سے اپنے انٹرویو میں کہا کہ ایران نے بارہا امریکا کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے جنگ شروع کی تو پھر جنگ کو ختم کرنے والا امریکا نہیں ہوگا ،انہوں نے ایران کے سینٹرل بینک پر پابندی عائد کرنے کے امریکا کے تازہ ترین اقدام پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پابندیاں جنگ سے زیادہ خطرناک ہیں کیونکہ ان میں عام شہریوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے ، وزیرخارجہ ڈاکٹر ظریف نے ایران مخالف ٹرمپ انتظامیہ کی پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ پہلے ایران کے خلاف پابندیوں کو ختم کریں پھر آئی اے ای اے کے معائنہ کارروں کے ذریعے ایران کی ایٹمی تنصیبات کی نگرانی کی کوشش کی بات کریں،انہوں نے سعودی آئیل کمپنی آرامکو کی تنصیبات پر ایران کے ملوث ہونے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں کوئی ٹھوس ثبوت ابھی تک پیش نہیں کیا جاسکا ہے انہوں نے کہا کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکارفورس نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے اور یمنی فوج نے اپنے بنائے ہوئے ہتھیاروں سے امریکا کے جدید ترین ہتھیاروں کو شکست دی ہے-
سحر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम